کتاب: حدیث ابو ذر رضی اللہ عنہ - صفحہ 95
ساتواں اور آٹھواں جملہ
یاعبادی! لو أن أولکم وآخرکم ،وإنسکم وجنکم ،کانوا علی أتقی قلب رجل واحد منکم ما زاد ذلک فی ملکی شیئا،یاعبادی!لو أن أولکم وأخرکم وإنسکم وجنکم ،کانوا علی أفجر قلب رجل واحد مانقص ذلک من ملکی شیئا،
(اللہ تعالیٰ کی کمال بادشاہت)
اے میرے بندو!اگر تمہارے تمام اگلے اور پچھلے اور تمام انسان وجن،ایک سب سے بڑے متقی انسان کے دل کا روپ دھار لیں تومیری بادشاہت میں کچھ اضافہ نہ کرسکیں گے۔
اے میرے بندو!اگر تمہارے تمام اگلے اور پچھلے اور تمام انسان وجن، ایک سب سے بڑے فاسق وفاجر انسان کے دل کا روپ دھارلیں ،تو میری بادشاہت میں سے کچھ کمی نہ کرسکیں گے۔
حدیث کے یہ دونوں جملے اللہ تعالیٰ کی کمالِ بادشاہت کی دلیل ہیں، نیز یہ کہ اللہ رب العزت اپنی مخلوق سے بدرجۂ کمال مستغنی ہے،چنانچہ اگر تمام مخلوق متقی اورصالح بن جائے اور سب کے دل،کائنات کے سب سے بڑے متقی انسان کے دل جیسے ہوجائیں،تو اس کی