کتاب: حدیث ابو ذر رضی اللہ عنہ - صفحہ 94
[وَمَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللہَ غَنِىٌّ عَنِ الْعٰلَمِيْنَ۹۷ ][1]
ترجمہ:اور جو کوئی کفر کرے تو اللہ تعالیٰ (اس سے بلکہ) تمام دنیا سے بے پرواه ہے ۔
یہ اللہ تعالیٰ کا کمالِ فضل ہے کہ اسے اپنے بندوں کی اطاعت کا کوئی فائدہ نہیں ،مگر اس کے باوجود انہیں نیکی کاحکم دیتا ہے،نیکی کی توفیق دیتاہے اور نیکی قبول کرکے اس کا اجروثواب عطافرماتاہے۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ کو بندوں کی نافرمانیوں کا کوئی نقصان نہیں پہنچتا،مگر اس کے باوجود انہیں برائیوں سے روکتاہے اور برائی نہ کرنے پر اجر و ثواب عطافرماتاہے ۔
[1] آل عمران:۹۷