کتاب: حدیث ابو ذر رضی اللہ عنہ - صفحہ 80
تسبیحۃ، فیکتب لہ ألف حسنۃ، أو یحط عنہ ألف خطیئۃ.[1]
ترجمہ:سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، فرماتے ہیں :ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے،آپ نے فرمایا: کیا تم اس بات سے عاجز ہو کہ ہرروز ایک ہزار نیکیاں کماؤ؟مجلس میں سے ایک شخص نے پوچھا: ہر روز ایک ہزار نیکیاں کیسے کمائی جاسکتی ہیں؟تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:سودفعہ (سبحان اللہ )کہنے سے ایک ہزار نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور ایک ہزار گناہ مٹا دیئے جاتےہیں۔
بندوں کی بدنصیبی
واضح ہوکہ اتنے سارے وسائلِ مغفرت کے ہوتے ہوئے اگر ہم اپنے گناہوں کو نہ بخشواسکے تو یہ بہت بڑی شقاوت ہوگی،جبکہ ہمیں اس بات کا بھی علم ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ارحم الراحمین ہے۔
صحیح بخاری میں،قیدی خاتون جس کا بچہ گم ہوگیاتھا والے قصہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا:(واللہ للہ أرحم بعبادہ من الوالدۃ بولدھا)[2]
یعنی:اللہ کی قسم!اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے،ماں کی اپنے بیٹے سے شفقت ومحبت سے بڑھ کر رحمتیں فرماتاہے۔
[1] مسلم:۲۶۹۸
[2] خاری:۵۹۹۹