کتاب: حدیث ابو ذر رضی اللہ عنہ - صفحہ 79
ذلک حتی یمسی، ولم یأت أحد بأفضل مما جاء بہ إلا رجل عمل أکثر منہ. وقال :من قال سبحان اللہ وبحمدہ، فی یوم مائۃ مرۃ، حطت خطایاہ ، وإن کانت مثل زبد البحر.[1]
ترجمہ:سیدناابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جوشخص ایک دن میں سوبار( لاإلٰہ إ لااللہ وحدہ لا شریک لہ ، لہ الملک ، ولہ الحمد، وھو علی کل شیء قدیر)پڑھےگا ،اسے دس غلاموں کے آزاد کرنے کا اجرحاصل ہوگا،اس کےنام سونیکیاں لکھ دی جائیں گی،اور اس کے سوگناہ مٹادیئےجائیں گے،اور اسے پورادن شام ہونےتک شیطان سے بچاؤحاصل رہے گا،اور اس دن اس سے افضل عمل کسی کا نہ ہوگا، الایہ کہ کوئی شخص ا س سے زیادہ پڑھ جائے۔
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص دن میں سوبار ( سبحان اللہ وبحمدہ)کہتا ہے اس کے تمام گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں،خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابرکیوں نہ ہوں۔
عن سعد بن أبی وقاص رضی اللہ عنہ قال: کنا عند رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فقال: أیعجز أحدکم أن یکسب فی کل یوم ألف حسنۃ! فسألہ سائل من جلسائہ: کیف یکسب ألف حسنۃ؟ قال: یسبح مائۃ
[1] بخاری:۳۲۹۳،مسلم:۲۶۹۱