کتاب: حدیث ابو ذر رضی اللہ عنہ - صفحہ 77
محروم کردی جائے گی۔
عن ابی ھریرۃ أنہ قال: قیل: یا رسول اللہ ! من أسعد الناس بشفاعتک یوم القیامۃ؟ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :لقد ظننت یا أبا ھریرۃ! أن لا یسألنی عن ھذا الحدیث أحد أول منک لما رأیت من حرصک علی الحدیث، أسعد الناس بشفاعتی یوم القیامۃ من قال: لا إلٰہ إلا اللہ خالصا من قلبہ أو نفسہ.[1]
ترجمہ:سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: قیامت کے دن کون خوش نصیب لوگ آپ کی شفاعت سے بہرہ مند ہونگے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:ابوھریرہ مجھے یقین تھا کہ یہ اہم سوال تم سے پہلے کوئی نہیں کرپائے گا؛کیونکہ میں تمہاری حدیث کی طلب کی حرص اور شوق جانتاہوں۔قیامت کے دن میری شفاعت صرف اس خوش نصیب انسان کو نصیب ہوگی جو اپنے دل سے خالص ومخلص ہوکر لاالٰہ الااللہ کا اقرار واعتراف کرے۔
عن ابی ھریرۃ قال :قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :لکل نبی دعوۃ مستجابۃ، وإنی اختبأت دعوتی شفاعۃ لأمتی ،وھی نائلۃ إن شاء اللہ من مات
[1] صحیح بخاری:۹۹