کتاب: حدیث ابو ذر رضی اللہ عنہ - صفحہ 70
ہوجائے تو فوراً نیکی کرلو،وہ نیکی اس گناہ کو مٹاڈالے گی۔
چنداحادیث ملاحظہ ہوں:
(۱) وعن عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ قال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : من توضأ فأحسن الوضوء، خرجت خطایاہ من جسدہ حتی تخرج من تحت أظفارہ. [1]
ترجمہ:عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بہت اچھی طرح سے وضوکرے، اس کے جسم سے تمام گناہ خارج ہوجاتے ہیں،حتی کہ ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں۔
(۲) وعنہ قال: رأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم توضأ مثل وضوئی ھذا ثم قال: من توضأ ھکذا، غفرلہ ما تقدم من ذنبہ، وکانت صلاتہ ومشیتہ إلی المسجد نافلۃ .[2] ترجمہ:سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے، فرماتے ہیں:میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا،جس طرح کہ میں نے ابھی وضو کیا ہے،پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا: جو شخص اسی طرح وضوکرے گا اس کے سابقہ تمام(صغیرہ) گناہ معاف
[1] رواہ مسلم:۲۴۵
[2] رواہ مسلم:۲۲۹