کتاب: حدیث ابو ذر رضی اللہ عنہ - صفحہ 25
یومکم ھذا فی شھرکم ھذا فی بلدکم ھذا)[1]
یعنی:بے شک تمہارے خون،تمہارے مال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے پر ،اس دن،اس مہینہ اور اس شہر کی حرمت کی طرح ،حرام ہیں۔
عن أبی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال من کانت عندہ مظـلمۃ لأخیہ فلیتحلل منھا فإنہ لیس ثم دینار ولا درھم من قبل أن یأخذ لأخیہ من حسناتہ فإن لم یکن لہ حسنات أخذ من سیئات أخیہ فطرحت علیہ.[2]
ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جس شخص نے اپنے کسی بھائی پر کوئی ظلم کیا ہے،تو آج ہی اس سے بری ہوجائے، کل قیامت کے دن تمہارے پاس جان چھڑانے کیلئے کوئی درہم ودینار نہ ہوگا، بلکہ تمہاری نیکیاں ،مظلوم کو دے دی جائیں گی،اور اگر تمہارے پاس نیکیاں نہ ہوئیں تومظلوم کے گناہ تم پر تھونپ کر جہنم میں ڈال دیاجائے گا۔
صحیح بخاری ومسلم میں مروی ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے :
’’واتق دعوۃ المظلوم فإنہ لیس بینھا وبین اللہ حجاب‘‘[3]
[1] بخاری:۶۷ مسلم:۴۳۸۳
[2] بخاری:۲۴۴۹
[3] بخاری:۲۴۴۸