کتاب: حدیث ابو ذر رضی اللہ عنہ - صفحہ 106
(ولیعظم الرغبۃ؛فإن اللہ لایتعاظمہ شیء اعطاہ)[1]
یعنی:اپنی دعامیں اللہ تعالیٰ کے سامنے بڑی بڑی رغبتیں پیش کرے؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ جوچیز بھی عطافرماتاہے وہ اس سے بڑی نہیں ہوتی۔
طبرانی کبیرمیں عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے بسندِ صحیح مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:
(إذا سألتم اللہ تعالیٰ فاسألوہ الفردوس،فإنہ سر الجنۃ)[2]
یعنی:اللہ تعالیٰ سے جب بھی مانگو،جنت الفردوس مانگو؛کیونکہ وہ سب سے افضل جنت ہے۔
بڑی سے بڑی طلبات ورغبات کا عطاء فرمانا اللہ تعالیٰ کیلئے کوئی مشکل نہیں ہے۔
[اِنَّمَآ اَمْرُہٗٓ اِذَآ اَرَادَ شَـيْـــــًٔا اَنْ يَّقُوْلَ لَہٗ كُنْ فَيَكُوْنُ۸۲ ][3]
ترجمہ:جب وہ کسی شیء کی تنفیذ کا ارادہ فرماتاہے تو (کن) کہہ دیتاہے اور وہ چیز ہوجاتی ہے۔
کسی شاعر نے کیاخوب کہاہے:
[1] مسلم:۶۸۱۲
[2] الجامع الصغیر:۱؍۵۰
[3] یسین:۸۲