کتاب: حدیث کا شرعی مقام جلد دوم - صفحہ 417
۲۔ ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے، ابن وہب سے، انہوں نے یونس سے، انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے عروہ بن زبیر اور عمرہ سے اور ان دونوں نے عائشہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ آپ نے فرمایا: ((تقطع ید السارق فی ربع دینار)) ’’چور کا ہاتھ ایک چوتھائی دینار کی چوری میں کاٹ دیا جائے گا۔‘‘ [1] ان کتابوں میں ’’فصاعداً‘‘ کا اضافہ ہے۔ ۳۔ ہم سے عمران بن میسرہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا، کہا: ہم سے حسین نے، یحییٰ بن ابی کثیر سے، انہوں نے محمد بن عبدالرحمن انصاری سے، انہوں نے عمرہ بنت عبدالرحمن سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ عمرہ نے ان سے بیان کیا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان لوگوں سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ آپ نے فرمایا ہے: ((تقطع الید فی ربع دینار)) ’’ربع دینار کی چوری میں ہاتھ کاٹا جائے گا۔‘‘ [2] ۴۔ ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدہ نے، ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ انہوں نے کہا: مجھے عائشہ نے خبر دی کہ: ((ان ید السارق لم تقطع علی عہد النبی صلي اللّٰه عليه وسلم الا فی ثمن مجن، جحفۃ او ترس)) ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں چور کاہاتھ نہیں کاٹا گیا، مگر ڈھال کی قیمت کی مساوی چیز کی چوری میں ۔‘‘ [3] ۵۔ مذکورہ حدیث کا متن اس سند سے بھی بیان کیا گیا ہے: ہم سے عثمان نے بیان کیا، کہا: ہم سے حمید بن عبدالرحمن نے بیان کیا، کہا: ہم سے ہشام نے اپنے باپ سے اور انہوں نے عائشہ سے اسی طرح کی حدیث بیان کی۔ ۶۔ ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا، کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی، کہا: ہمیں ہشام بن عروہ نے اپنے باپ سے اور انہوں نے عائشہ سے رویات کرتے ہوئے خبر دی کہ انہوں نے کہا: ((لم تکن تقطع ید السارق فی ادنی من جحفۃ او ترس، کل واحد منہما ذو ثمن))
[1] بخاری: ۶۷۹۰، مسلم: ۱۶۸۴، مسند امام احمد: ۲۴۰۷۹، ابو داود: ۴۳۸۴، نسائی: ۷۴۰۴، سنن کبری [2] بخاری: ۶۷۹۱، مسلم: ۱۶۸۴ [3] بخاری ۶۷۹۲، مسلم ۱۶۸۵