کتاب: حدیث کا شرعی مقام جلد اول - صفحہ 187
حدیث کی سند اور متن درج ذیل ہے۔ ((حدثنا آدم، قال: أخبرنا شعبۃ، أخبرنا عمرو بن دینار قال سمت جابرَ بن عبد اللّٰہ رضی اللّٰه عنہ قال: قال رسولُ اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم وھو یخطب: اِذا جاء أحدکم والاِمام یخطب۔ أو قد خرج۔ فلیصل رکعتین)) ’’ہم سے آدم۔ بن أبی ایاس۔ نے بیان کیا، کہا: ہم کو شعبہ۔ بن حجاج۔ نے خبر دی، کہا: ہم کو عمرو بن دینار نے خبر دی، کہا: میں نے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اس وقت آئے جب امام خطبہ دے رہا ہو یا خطبہ دینے کے لیے نکل پڑا ہو اس پر لازم ہے کہ وہ دو رکعتیں ادا کرے۔‘‘ (۱۱۶۶) امام مسلم حضرت جابر سے یہ حدیث جس سند سے لائے ہیں وہ اور حدیث کا متن درج ذیل ہے: ((حدثنا اسحاق بن ابراہیم وعلی بن خشرم، کلاھما عن عیسی بن یونس۔ قال ابن خَشرم: أخبرنا عیسیَ عن الأعمش، عن أبی سفیان عن جابر بن عبد اللّٰہ قال: جاء سُلیک الغطفانی یوم الجمعۃ، ورسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم یخطب فجلس، فقال لہ: یاسلیک! قم فارکع رکعتین، وتجوز فیھما‘‘، ثم قال: اِذَا جاء أحدکم یومَ الجمعۃ، والاِمام یخطب، فلیرکع رکعتین ولیتجوز فیھما)) ’’ہم سے اسحاق بن ابراہیم اور علی بن خشرم دونوں نے عیسی بن یونس سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا۔ ابن خشرم نے کہا: ہم کو عیسی نے۔ ، اعمش سے، انہوں نے ابو سفیان سے اور انہوں نے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے خبر دی کہ جابر نے بتایا، سُلیک غطفانی جمعہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ دینے کے وقت آئے اور بیٹھ گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا؛ سلیک! اٹھو اور دو رکعتیں ادا کر لو، اور ان میں اختصار سے کام لو‘‘ پھر فرمایا: جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن ایسے وقت آئے جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اس کو چاہیے کہ و ہ دو رکعتیں ادا کر لے اور ان میں اختصار سے کام لے۔‘‘[1] میں نے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان میں ، رائے اور قیاس سے نہیں عام حالات میں اور خطبۂ جمعہ کے دوران تحیۃ المسجد کے تاکیدی حکم کی جو تفصیلات پیش کر دی ہیں ، ان کے بعد دورانِ خطبہ اس تحیۃ المسجد کو وہی شخص ممنوع قرار دینے کی جرأت کر سکتا ہے جس کے دل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کی کوئی اہمیت نہیں ہے اس مسئلہ میں رائے اور قیاس سے استدلال کرنے والوں کی کج بحثیوں سے تعرض کرنے سے قبل میں جمعہ کے خطبہ کے دوران تحیۃ المسجد کے شرعی
[1] حدیث نمبر ۸۷۵۔ ۵۹