کتاب: گلدستہ دروس خواتین - صفحہ 410
اسی سورت (آیت: ۱۱) میں فرمایا ہے:
{ اَلَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنَ}
’’یہی وہ لوگ ہیں جو جنت الفردوس کے وارث ہوں گے، جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے۔‘‘
سورۃ النور (آیت: ۳۷) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
{ رِجَالٌ لاَّ تُلْھِیھِمْ تِجَارَۃٌ وَّلاَ بَیْعٌ عَنْ ذِکْرِ اللّٰہِ وَاِِقَامِ الصَّلٰوۃِ وَاِِیْتَآئِ الزَّکٰوۃِ یَخَافُوْنَ یَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِیْہِ الْقُلُوْبُ وَالْاَبْصَارُ}
’’ایسے لوگ جن کو تجارت اور خرید و فروخت اللہ کے ذکراور نماز پڑھنے اور زکات دینے سے غافل نہیں کرتی اور وہ اس دن سے ڈرتے ہیںجس دن بہت سے دل اور آنکھیں (گھبراہٹ کے سبب) الٹ پلٹ ہو جائیں گی۔‘‘
سورت طہ (آیت: ۱۳۲) میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اسی بات کا حکم دیا ہے:
{ وَاْمُرْ اَھْلَکَ بِالصَّلٰوۃِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْھَا لَا نَسْئَلُکَ رِزْقًا نَحْنُ نَرْزُقُکَ وَ الْعَاقِبَۃُ لِلتَّقْوٰی}
’’اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم کرو اور خود اس پر قائم رہو، ہم تم سے روزی کے طلبگار نہیں بلکہ تمھیں ہم روزی دیتے ہیں اور یہ بات یاد رکھیے (نیک) انجام (اہلِ) تقویٰ کا ہے۔‘‘
سورت سجدہ (آیت ۱۶، ۱۷) میں اللہ تعالیٰ نے راتوں کو اٹھ اٹھ کر نمازیں پڑھنے اور قیام کرنے والوں کو آنکھوں کی ٹھنڈک کی بشارت دی اور فرمایا ہے:
{ تَتَجَافٰی جُنُوْبُھُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّھُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا وَّ مِمَّا رَزَقْنٰھُمْ یُنْفِقُوْنَ . فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّآ اُخْفِیَ لَھُمْ مِّنْ قُرَّۃِ اَعْیُنٍ جَزَآئًم بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ}
’’ان کے پہلو بچھونوں سے الگ رہتے ہیں (اور) وہ اپنے رب کو خوف اور امید سے پکارتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ کوئی