کتاب: گلدستہ دروس خواتین - صفحہ 31
درسوں کو کتابی شکل دینے کے لیے ترتیب دیا، بلکہ کئی بار ان پر نظرثانی فرمائی اور میری اس کوشش کی احسن طریق سے اصلاح فرمائی اور میرے ان درسوں کی نوک پلک کو سنوارا اور ان کے لیے مقدمہ یا پیش لفظ بھی لکھا ہے۔
یہ میرے لیے ایک عظیم اعزاز ہو نے کے علاوہ باعثِ حو صلہ اور ہمت افزائی کا سبب بھی ہے۔ میں اپنے ربِ کریم کا شکر ادا کرنے کے بعد ان کی بھی بے حد شکر گزار ہوں، انھوں نے اس کتاب کے لیے قدم قدم پر میری راہنمائی فرمائی ہے اور ان کی لکھی ہوئی کتابوں سے بھی میں نے بہت استفادہ کیا ہے۔
میں ان کے لیے دل کی گہر ائیوں سے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو بہتر ین جزا عطا فرمائے اور ان کی صحت و عمر اور علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کی دینی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور انھیں ان کے لیے فلاح ونجات کا ذریعہ بنا ئے۔ اللّٰہُمَّ آمین
علاوہ ازیں میں اپنی لختِ جگر نائلہ قمر اور سنا قمر کی بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے ان دروس کو کمپوز کیا۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزاے خیر عطا فرمائے۔ آمین
اسی طرح میں اپنی لختِ جگر نادیہ قمر کی بھی بے حد شکر گزار ہوں جس نے ہمارے درسوں کے مسودے کو نہ صرف مرتب کیا، بلکہ کافی حصہ کمپوز بھی کیا ہے۔ میری ان سب کے لیے دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو بیش از پیش تو فیقِ خیر سے نوازے اور انھیں دنیا و آخرت میں بہترین بدلے سے نوازے اور ان کے اس عمل کو ذریعہ سعادت و نجات بنائے۔ آمین
آخر میں مَیں اُن تمام کرم فرماؤں کا بھی شکر یہ ادا کر نا چاہتی ہوں، جنھوں نے اس کتاب کی طباعت و اشاعت میں کسی بھی طرح کا تعاون کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے اس عمل کو شرفِ قبولیت بخشے اور ان کے لیے ذریعہ فلاح و نجات بنا ئے۔ اَللّٰہُمَّ آمین
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
دعا ؤں کی طلبگار: ام عدنان بشریٰ قمر بنت محمد صادق ڈھلو
الخبر، سعودی عرب
۱۲ ربیع الثانی : ۱۴۳۳ ھ = ۵/ مارچ : ۲۰۱۲ء