کتاب: غزنوی خاندان - صفحہ 97
5۔ اصلاحات حجاز: سعودی حکومت نے حجاز میں قبضہ حاصل کرنے کے بعد پھر جو اصلاحات کیں ان کو اختصار و ایجاز کے ساتھ اس کتاب میں جمع کردیاگیا ہے ،تاکہ لوگ اہل بدعت کی فریب کاریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔(صفحات24طبع امرتسر1928ء) مولانا محمد اسمٰعیل غزنوی کے 9صاحبزادے ہیں ۔ ڈاکٹر خالدغزنوی،طارق، قاسم،عبدالواحد، ابراہیم،احمد، محمد، محمود، حسن ۔ ڈاکٹر خالد غزنوی معروف معالج ہیں اور اسکے ساتھ اہل قلم بھی ہیں انکے قلم سے کئی ایک کتابیں نکل چکی ہیں طب نبوی ان کی معروف تصنیف ہے۔ مولانا سید اسمٰعیل غزنوی نے 1960ء میں لاہور میں انتقال کیا اور میانی صاحب کے قبرستان میں دفن ہوئے۔