کتاب: غزنوی خاندان - صفحہ 94
مولانا عبدالغفور غزنوی نے جولائی 1935ء میں امرتسر میں وفات پائی۔مولانا عبدالغفور غزنوی نے دینی کتب کی اشاعت کے لئے ایک مطبع بنام انوار الاسلام امرتسر میں قائم کیاتھا۔ مولانا قاضی محمد اسلم سیف فیروز پوری لکھتے ہیں کہ : ’’مولانا عبدالغفور غزنوی نے مطبع انوار الاسلام کیا تھا آپ نے اس مطبع سے بڑی بڑی کتابیں شائع کیں جس سے مسلک اہل حدیث کو بہت فروغ حاصل ہوا قرآن پاک کتب احادیث کے بعض تراجم شائع کئے حسب ضرورت دیگر کتب بھی شائع کیں مشکوۃ المصابیح،ریاض الصالحین اور قرآن پاک کے تراجم شائع کئے اور انکے حاشیے پر توضیحی نوٹ لکھے مشکوۃ غزنوی اور حمائل غزنوی ابتک اہل علم کو یاد ہیں’’۔(تحریک اہل حدیث تاریخ کے آئینے میں :550۔551)