کتاب: غزنوی خاندان - صفحہ 87
’’آپ نے شاہ ولی اللہ کی تالیف’’المسویّٰ’’کو دہلی سے 1293ھ میں طبع کرایا یہ مسویّٰ کی سب سے پہلی طباعت تھی اسکے علاوہ بہت سے تراجم قرآن و حدیث اور حدیث سے متعلق کتابیں نیز دینیات کی کتابیں شائع کیں’’۔(الشیخ عبداللہ غزنوی :127) مولانا محمد بن عبداللہ غزنوی کا انتقال اپنے والد مولانا سید عبداللہ کی زندگی میں 1296ھ میں ہوا۔ ان کے بارے میں علامہ اقبال اپنے ایک مکتوب 19دسمبر1922ء بنام منشی محمد الدین فوقی لکھتے ہیں کہ : ’’مولوی عبداللہ غزنوی حدیث کا درس دے رہے تھے کہ ان کو اپنے بیٹے کے قتل کئے جانے کی خبر ملی آپ نے ایک منٹ تامل کیا پھر طلباء کو مخاطب کرکے کہا ما برضائے او راضی ہستیم بیائید کہ کارے خود بکنیم یہ کہ کردرس میں مشغول ہوگئے ۔(نقوش مکاتیب نمبر:303)