کتاب: غزنوی خاندان - صفحہ 75
مولانا عبداللہ بن عبداللہ غزنوی مولانا عبداللہ بن عبداللہ غزنوی (امام اوّل) مولانا سید عبداللہ غزنوی کے انتقال کے بعد ان کے جانشین اور خلیفہ ہوئے مولانا عبداللہ بن عبداللہ نے حدیث کی تعلیم شیخ الکل مولانا سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی سے حاصل کی تھی ۔ فراغت تعلیم کے بعد اپنے آبائی مدرسہ غزنویہ میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا بڑے صالح اور نیک سیر ت انسان تھے ۔اپنے والد بزرگوار کے انتقال کے بعد صرف دو سال زندہ رہے،1300ھ میں امرتسر میں وفات پائی ۔