کتاب: غزنوی خاندان - صفحہ 73
5۔مولانا عبدالاحد۔ 6۔مولانا عبدالرحمان۔ 7۔مولانا عبدالستار۔ 8۔ مولانا عبدالقیوم۔ 9۔مولانا عبدالرحیم۔ 10۔ مولانا عبدالحی ۔ 11۔ مولانا عبدالقدوس۔ 12۔مولانا عبدالعزیز۔ اللہ تعالی کا ان پر فضل و کرم تھا سب کے سب محدث اور عالم تھے۔ 1۔ مولانا عبداللہ بن عبداللہ غزنوی (امام اوّل) ان کے صاحبزادے حافظ عبداللہ تھے جو اسلامیہ کالج پشاور میں پروفیسر تھے حافظ عبداللہ کے صاحبزادے احمد غزنوی تھے جو سیشن جج ریٹائر ہوئے۔ 2۔ مولانا احمد بن عبداللہ غزنوی انکے دو صاحبزادے تھے حکیم عبدالشافی اور مولانا عبدالوارث ۔ 3۔ مولانا عبدالجبار غزنوی (امام ثانی) انکی اولاد میں مولانا احمد علی، مولانا داؤد غزنوی،حافظ سلیمان غزنوی،مولانا عبدالغفار اور مولانا عبدالستار تھے۔ مولانا داؤد غزنوی کی اولاد میں عمر فاروق غزنوی،سید ابوبکر غزنوی،محمد یحییٰ غزنوی اور احمد غزالی ہیں ۔ 4۔ مولانا محمد بن عبداللہ غزنوی ان کی اولاد میں مولانا سید عبداللہ الا ول غزنوی اور مولانا عبدالغفور غزنوی تھے۔