کتاب: غزنوی خاندان - صفحہ 41
عمری:22) تصوف و سلوک کی راہوں سے آئی ہوئی بدعات کی تردیدصحیح اسلامی زہدو عبادت اور روحانیت کا درس مولانا سید عبداللہ غزنوی نے تصوف و سلوک کی راہوں سے آئی ہوئی بدعات کی سختی سے تردید کی اور صحیح اسلامی زہدو عبادت اور روحانیت کا درس دیا اور اسی سلسلہ میں اپنے تلامذہ اور معتقدین کو ہدایت فرماتے رہتے تھے مولانا عبدالجبار غزنوی لکھتے ہیں کہ : ’’ آپ ارباب ذوق کو فرمایا کرتے تھے کہ تمہاری پیشانی کھیتی ہے خبردار ایسا نہ ہوکہ برے عالموں کی صحبت میں رہ کر اپنے دل کو خراب کر لو‘‘۔(سوانح عمری :3) کمالات شیخ عبداللہ غزنوی صاحب کمالات تھے۔قرآن و حدیث سے بہت زیادہ شغف تھا۔مولانا غلام رسولقلعوی فرماتے ہیں کہ : ’’مولانا عبداللہ غزنوی دو چیزوں کے بارے میں بہت کوشش فرماتے تھے۔پہلی چیز نماز کے اندر خشوع و خضوع دوسری چیز کلام اللہ میں تدبر اور غورو فکر اور فرماتے تھے کہ:’’الحمد للہ ! میرا بال بال قرآن مجید کی محبت سے بھرا ہوا ہے ‘‘۔حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت محبت اور عشق تھا اتباع سنت اور احیائے سنت میں اپنی ساری زندگی گزار دی ‘‘۔ آپ کے پیش نظر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی درج ذیل احادیث تھیں ۔ (1)جس نے میری سنت میں سے کسی ایسی سنت کو زندہ کیا جس کو میرے بعد چھوڑ دیاگیا ہو زندہ کیا تو اسے اتنا اجر ملے گا جتنا اس کے کرنے والے کو ملے گا اور کسی کے اجر میں سے کچھ کمی نہیں ہوگی۔(مسلم) (2)جس نے میری سنت کو زندہ کیا اس نے مجھے زندہ کیا او رجس نے مجھے زندہ کیا وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا۔(ترمذی)