کتاب: غزنوی خاندان - صفحہ 19
علمائے غزنویہ کوشیخ الاسلام ابن تیمیہ اور حافظ ابن القیم کی تصانیف سے عشق تھا۔ مولانا سید عبداللہ غزنوی کے صاحبزادگان عالی مقام مولانا محمد بن عبداللہ،مولانا سید عبدالجبار غزنوی،مولانا عبدالرحیم غزنوی،اور مولانا عبدالواحد غزنوی رحمہم اللہ اجمعین کی توجہ سے شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی تصانیف طبع ہوئیں اور تدریسی طریقے سے آپ کی دعوت توحید اور ذکر و فکر کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
بہرحال یہ حقیقت ہے اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ حضرت سید عبداللہ غزنوی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے صاحبزادگان عالی مقام نے برصغیر (پاک و ہند)خصوصاً پنجاب میں توحید و سنت کی اشاعت،اور شرک و بدعت کی تردید و توبیخ میں جو کارنامے نمایاں سر انجام دیئے۔وہ برصغیر کی اسلامی تاریخ کا ایک سنہری باب ہیں ۔
عبدالرشید عراقی…………