کتاب: غزنوی خاندان - صفحہ 150
اسلام کا وقار ہیں داؤد غزنوی اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ مولانا سید محمد داؤد غزنوی علم و فضل کے سمندر تھے وہ ایک عظیم مقرر اور خطیب تھے اللہ تعالیٰ نے انہیں حسن صورت کے ساتھ حسن سیرت سے بھی نوازا تھا اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور علیین میں مقام کرے۔ آمین۔