کتاب: غزنوی خاندان - صفحہ 13
غزنوی، مولانا سید اسمٰعیل غزنوی اور مولانا حافظ محمد زکریا غزنوی اور پڑپوتوں میں مولانا سید ابوبکر غزنوی کا تذکرہ کیا ہے۔ اور ان حضرات کی علمی و دینی و سیاسی خدمات کا بھی تذکرہ کیا ہے۔
میں حکیم راحت نسیم سوہدروی کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود تقریظ لکھی ہے جس میں انہوں نے اپنے والد محترم پروفیسر حکیم عنائت اللہ سوہدروی مرحوم کے حوالہ سے مولانا سید داؤد غزنوی کی علمی و سیاسی خدمات کا تذکرہ کیا ہے۔
میں محترم محمد تنزیل الصدیقی الحسینی صاحب کا شگر گزار ہوں کہ ان کے زیر اہتمام میری یہ کتاب شائع ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ میری اس محنت کو قبول فرمائے اور نجات کا ذریعہ بنائے۔
عبدالرشید عراقی
16مئی 2000؍ 11۔ صفر 1421ھ
ضلع گوجرانوالہ