کتاب: غزنوی خاندان - صفحہ 127
17۔1857ء جنگ آزادی یا غدر 18۔مولود مروج کی شرعی حیثیت 19۔جہاد فی سبیل اللہ 20۔کیا نذر ماننا جائز ہے؍کیانذر پوری کرنا ضروری ہے 21۔تاریخ جمع و حدیث احادیث رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوسری تصانیف 1۔نخبۃ الاحادیث اس کتاب میں شرک کی مذمت،نماز کی فضیلت،سورۃ فاتحہ کی فرضیت غیبت اور چغلی سے پرہیز کی احادیث جمع کرکے ان کی مختصر تشریح کی گئی ہے۔ 2۔نماز مترجم مع ادعیہ مسنونہ 3۔کیا آٹھ رکعت تراویح بدعت ہے 4۔عیدالاضحی اور اس کے مسائل 5۔مسئلہ توحید 6۔اسوئہ حسین 7۔قربانی کی شرعی حیثیت ادبی ذوق: مولانا سید محمد داؤد غزنوی شعر و ادب سے بھی ذوق رکھتے تھے عربی،فارسی اور اردو کے بہت سے اشعار زبانی یادتھے اپنی تقریروں اور خطبات جمعہ و عیدین میں بر محل اشعار پڑھتے تھے جن سے ان کے ادبی ذوق اور وسعت معلومات کااندازہ ہوتا تھا مولانا سید ابوبکر غزنوی نے اپنی کتاب’’داؤد غزنوی’’اور مولانا محمد اسحق بھٹی نے اپنی کتاب’’نقوش عظمت رفتہ’’میں مولانا سید داؤد غزنوی کی ذاتی ڈائری سے منتخب اشعار درج کئے ہیں ۔