کتاب: غزنوی خاندان - صفحہ 126
مولوی محمد حنیف یزدانی مرحوم نے 1979ء میں اخبار توحید سے 24مقالات کتابی صورت میں شائع کئے ان میں ایک مقالہ آپ کا خطبہ صدارت مغربی پاکستان اہلحدیث کانفرنس سرگودھا مارچ 1958ء ہے اور دوسرا مقالہ مسلم فیملی لا آرڈ ینس 1961ء پر تبصرہ ہے تیسرا مقالہ اسلام اور قادیانیت ہے جو 1936ء میں زمیندار کے مرزائی نمبر میں شائع ہوا تھا ۔بقیہ مقالات اخبارتوحید سے لئے گئے۔جن کی تفصیل یہ ہے۔ 1۔اسلامی معاشرہ کے تین اجزاء 2۔علوم و معاف القرآن 3۔احترام ائمہ 4۔رویت ہلال 5۔رمضان المبارک ۔نزول قرآن مجید کی یادگار 6۔کیا آٹھ رکعت تراویح بدعت ہے 7۔صدقہ الفطر کے مسائل 8۔عالمگیر تحریک اسلام کامرکز 9۔قربانی کی روح 10۔قربانی ادوار سلف میں 11۔قربانی کے احکام و مسائل 12۔اسوئہ حسین 13۔جماعت اہلحدیث کا عقیدہ اور نصب العین 14۔قبر پرستی دنیا میں کیونکر پھیلی 15۔شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ کی سیرت حیات کا ایک اہم باب 16۔شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب نجدی اور تحریک اصلاح عرب