کتاب: غزنوی خاندان - صفحہ 118
ثناء اللہ ا مرتسری (م15مارچ1948ء)کانفرنس کا ملک میں تعارف کروانے کے لئے ایک تین رکنی کمیٹی بنائی گئی جس میں درج ذیل حضرات شامل تھے۔ 1۔ مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی (م اپریل1919ء) 2۔ مولانا ثناء اللہ امرتسری (م15مارچ1948ء) 3۔مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی(م 12جنوری 1956ء) ان علمائے کرام نے پورے ملک ہندوستان میں جماعت اہلحدیث کو متعارف کرایا۔آل انڈیا اہلحدیث کے مختلف شہروں مثلاً امرتسر، ملتان،گوجرانوالہ،بنارس، آرہ، آگرہ، اور مئونا بھجن وغیرہ میں سالانہ جلسے ہوئے ان میں اکثر جلسوں کی صدارت مولانا قاضی محمد سلیمان منصور پوری نے فرمائی ۔ پنجاب سے مولانا ثناء اللہ امرتسری کے علاوہ مولانا محمد ابراہیم سیالکوٹی ،مولانا سید داؤد غزنوی، مولانا محمد اسمعیل السلفی ،مولانا عبدالمجید سوہدروی اور مولانا محمد حنیف ندوی او ر دیگر کئی علمائے کرام شرکت فرماتے رہے۔ کانفرنس کے اختتام کے بہت سال بعد اسکی باقاعدہ مجلس عاملہ بنائی گئی پنجاب سے جو علمائے کرام مجلس عاملہ کے رکن بنائے گئے وہ حسب ذیل حضرات تھے۔ مولانا حافظ محمد سلیمان منصور پوری (وفات جون 1930ء) مولانا حافظ محمد ابراہیم سیالکوٹی (وفات 12جنوری1956ء) مولانا سید محمد داؤدغزنوی (وفات 16دسمبر1963ء) مولانا محمد اسمعیل السلفی (وفات 20فروری 1968) مولانا محمد حنیف ندوی (وفات 13جولائی 1987ء) ان حضرات میں مولانا قاضی محمد سلیمان عملی سیاست میں حصہ نہیں لیتے تھے وہ ریاست بٹالہ میں سیشن جج تھے۔ملازمت کے دوران تو حصہ لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ عملی سیاست سے کنارہ کش رہے۔