کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 69
۱… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ ہر روز جب بستر پر جاتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو اکٹھا کر کے اس میں {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} {قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} اور {قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} پڑھ کر پھونکتے۔ پھر حسب استطاعت اپنے جسم پر ملتے۔ سر، چہرہ اور جسم کے اگلے حصہ سے شروع کرتے۔ اس طرح تین بار کرتے۔[1]
ب… آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: جس نے دن کے شروع میں یا رات کی ابتدا میں یہ دعا تین بار پڑھی:
((بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْم))
’’شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ وہ سننے اور جاننے والا ہے۔‘‘
… تو اس دن یا رات میں اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ [2]
ج… بچوں کی حفاظت کے لیے، خاص طور پر حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہ کو شیطانی گزند سے محفوظ کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے:
((أُعِیْذُ کُمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ، مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَھَامَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّۃٍ۔)) [3]
[1] ) غور کیجیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو ہر نفسیاتی بیماری اور جن و انسان کے شر سے محفوظ تھے مگر پھر بھی اس ذکر کے ذریعہ روز خود کو محفوظ کرنے پر مداومت کرتے تھے۔ کیا ہم زیادہ مستحق نہیں کہ محافظت کریں۔ جب کہ ہمیں ان برائیوں اور تکلیفوں کا ہر وقت خطرہ رہتا ہے۔
[2] ) امام احمد نے اسے روایت کیا ،ا ور ابن ماجہ نے تصحیح کی ہے: ۲/۳۳۲۔
[3] ) صحیح بخاری