کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 68
۳…پابندی کے ساتھ روز قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا۔ [1] ۴…صبح و شام کی دعائیں پڑھنا۔ [2] ۵…((لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ)) کا سو مرتبہ ورد کرنا۔ [3] ’’ترجمہ:نہیں ہے کوئی معبود برحق مگر اللہ۔ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کی بادشاہت اور اسی کے لیے تعریف ہے۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ ۶… احوال و مناسبات کی دعاؤں پر محافظت کرنا: مثلاً گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا، مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا، سونے اور بیدار ہونے کی دعا … وغیرہ۔ ۷…ماثورہ دعاؤں کے ذریعہ اپنی حفاظت کا بندوبست کرنا، مثلاً:
[1] ) مثلاًایک مسلمان شخص قرآنِ کریم کے چار صفحات پڑھنا شروع کرے، ہر مہینہ ایک ایک صفحہ بڑھاتا جائے یہاں تک کہ سولہ مہینہ بعد مکمل پارہ کی تلاوت تک پہنچ جائے گا، اور پھر یہاں سے ساری عمر اسی پر مداومت کرے۔ [2] ) اگر مسلمان کو معلوم ہو جائے کہ اس میں کتنا بڑا اجر ہے اور برائیوں، حوادث اور دنیاوی آفات سے محفوظ رکھنے کا کتنا اثر ہے تو اسے کسی دن بھی ترک نہیں کرے گا۔ [3] ) جس نے یہ دعا دن میں سو مرتبہ پڑھی جیسا کہ حدیث میں وارد ہے: اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا ، سو نیکیاں اس کی لکھی جائیں گی، سو گناہ مٹا دیے جائیں گے، اس دن شام تک شیطان سے حفاظت کے لیے ڈھال ہو گی اور اس شخص سے افضل عمل کسی کا نہ ہو گا مگر اس شخص کا جس نے اس سے زیادہ پڑھا ہو گا۔ (بخاری و مسلم)