کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 61
اہداء و تبریک
محترم اسلامی بھائی اور بہنو!
* کیا آپ اپنی زندگی میں حزن و ملال، اضطراب و تنگی اور کثرت مشاکل سے دو چار ہیں؟
* کیا آپ کسی جسمانی یا نفسیاتی مرض سے دو چار ہیں، جس کا آپ کو علاج نہیں مل رہا ؟
* کیا آپ کو اللہ کی اطاعت میں سستی اور اتباع خواہشات و معاصی سے لگاؤ محسوس ہوتا ہے؟
* کیا آپ اپنی زندگی میں کچھ منفی تغیرات محسوس کرتے ہیں جس کا سبب آپ کو معلوم نہیں ہے؟
* کیا آپ ایمان و اخلاق کے اعلیٰ مرتبہ پر پہنچنے کے خواہش مند ہیں؟
اس قسم کے بہت سارے سوالوں کے جوابات ان شاء اللہ آپ کو اس کتاب میں ملیں گے۔