کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 46
ہوتی۔ شاعرنے اس بات کی ترجمانی کیا خوب کی ہے: ............. تخیلات کی دنیا غریب ہے لیکن غریب تر ہے حیات و ممات کی دنیا! عجب نہیں کہ بدل دے اسے نگاہ تری بلا رہی ہے تجھے ممکنات کی دنیا! اور ایسا متوکل علی اللہ مومن، مسلمان آدمی اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی جانتا ہے کہ: اللہ رب العالمین نے اس کی پوری پوری کفالت اپنے ذمہ لے رکھی ہے اس لیے وہ اللہ عزوجل پر مکمل بھروسہ و اعتماد کرتا ہے اور اس پر مطمئن رہتا ہے۔ چنانچہ اس طرح کے مضبوط توکل علی اللہ کی بنا پر اس کا غم، قلق و اضطراب اور دُکھ زائل ہو جاتا ہے۔ا ور اس کی تنگی فراخی میں بدل جاتی ہے۔ اس کا غم خوشی اور فرحت میں بدل جاتا ہے اور اس کا خوف امن میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ہم اللہ عزوجل سے عافیت کا ہی سو ال کرتے ہیں اور یہ کہ وہ ہم پر ہمارے دل کی قوت اور اللہ پر مکمل توکل کے ذریعے اس ثبات کا فضل فرمائے کہ جس ذاتِ کریم نے اس نعمت عظمیٰ والوں کی کفالت ہر خیر اور بھلائی کے ساتھ اپنے ہاتھ میں لے رکھی ہے۔ اور وہ رب کبریاء ہر نا پسندیدہ چیز او ر ہر دُکھ تکلیف کو ہم سے دُور رکھے۔ اللّٰھم آمین بارہواں علاج مومن بیوی اور مسلمان دوستوں سے دشمنی نہ کرنا 12…سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: