کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 36
حتی کہ بندہ اگرچہ حالت فقر وفاقہ میں ہو یا بیمار ہو یا کسی نقصان وغیرہ سے دو چار ہو جائے تو بلاشبہ اگر وہ اپنے اوپر اللہ کی بے حساب اور ان گنت نعمتوں کا مقابلہ انتہائی انصاف کے ساتھ اُسے پہنچنے والی چند ایک ناپسندیدہ مشکلات سے کرے تو ان چندایک ناپسندیدہ مشکلات کی نسبت تناسب اللہ عزوجل کی بے شمار نعمتوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہ ہو گی۔ بلکہ ان تکلیف دہ مشاکل و مصائب کے ذریعے جب اللہ عزوجل اپنے بندے کو آزمائے اور بندہ اس موقع و حالت میں صبرو استقامت اور تسلیم و رضا سے کام لے تو ان مشکلات کا سخت حملہ اس کے لیے معمول بن جاتا ہے اور اس کی کلفت ہلکی ہو جاتی ہے۔ بلکہ بندے کو اس آزمائش [1]
[1] ’تو اللہ تعالیٰ نے جو تم کو پاکیزہ اور حلال روزی دی ہے اس کو کھاؤ او ر اگر تم خالص اللہ کو پوجتے ہو تو اس کی نعمت کا شکر ( بھی ) کرو۔ ‘
د:…( وَاللَّهُ أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ )(النحل)
’’اور ( لوگو!) اللہ تعالیٰ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا ( اس وقت )تم کچھ نہیں جانتے تھے اور تم کو ( سننے کو) کان دیے اور (دیکھنے کو) آنکھیں دیں اور ( سوچنے سمجھنے کو دل دیے اس لیے کہ تم شکر کرو۔‘‘
ھ:… (وَمِنْ رَحْمَتِهِ جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ )(القصص:۷۳)
’’اور اسی اللہ کی مہربانی سے کہ رات تمہارے آرام کے لیے بنائی اور دن اس لیے بنایا کہ اس کا فضل (روٹی رزق) ڈھونڈو اور اس کا شکر کرو۔‘‘