کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 33
شرحِ صدر اور دل کے اطمینان کے لیے اس علاج کی نہایت حیران کن تاثیر کا مشاہدہ و تجربہ ہوا ہے۔ اللہ عزوجل کا اس ضمن میں ایک وعدے والا ارشادِ گرامی ہے:
﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِ أَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ﴾(الرعد:۲۸)
’’وہ لوگ جو ایمان لائے،ان کے دلوں کو اللہ کی یاد سے تسلی ہوتی ہے، سن لو اللہ ہی کی یاد سے دلوں کو چین آتا ہے۔‘‘[1]
اپنی خاصیت کی بنیاد پر مذکور بالا مطلوب و مقصود کے حصول میں بلاشک و شبہ اللہ کے ذکر کی نہایت عظیم تاثیر ہے۔ اور یہ اس لیے کہ بندہ اللہ کے ذکر سے اجر و ثواب کی اُمید بھی رکھتا ہے۔ [2]
[1] ) یہ ایمان کے خالص اور پختہ ہونے کی علامت ہے کہ ذہن خواہ کتنی ہی فکروں میں اُلجھا ہوا ہو لیکن جونہی نماز شروع کرے یا اللہ کو یاد کرے تو تمام فکر بھول جائیں اور انسان حقیقی اطمینان قلب سے بہرہ ور ہو جائے۔
[2] ) اللہ عزوجل کے ذکر کی اہمیت و فضیلت او ر اس سے اعراض پر نقصان کو قرآن عظیم نے کئی مقامات پر یوں ارشاد فرمایا ہے:
ا:…( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا ۔وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا) (الاحزاب:۴۱،۴۲)
’’مسلمانو! اللہ تعالیٰ کی یاد بہت کرو اور صبح و شام اسکی پاکی بیان کرتے رہو۔‘‘ (یعنی اُس کی تسبیح و تحمید اور تکبیر و تہلیل کرتے رہو۔)
ب:… (فَمَنْ شَرَحَ اللَّهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ فَهُوَ عَلَى نُورٍ مِنْ رَبِّهِ فَوَيْلٌ لِلْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ أُولَئِكَ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ۔ اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ