کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 27
تیسرا ذریعہ نفع بخش علم میں مصروف ہو جانا 3 … اعصاب کے تھک کر کمزور ہو جانے کی وجہ سے پیدا ہونے والے قلق و اضطراب اور بعض ناگواریوں کی وجہ سے دل کے غم، فکر میں نہایت مشغول ہونے والی حالت کو دُور کرنیو الے ذرائع میں سے تیسرا بڑا وسیلہ اور ذریعہ: بعض کاموں میں سے کسی کام کے ذریعے مصروفیت (کہ جو سوچوں کو بدل کر رکھ دے) اور نفع بخش علوم میں سے کسی علم میں مصروف ہو جانا ہے۔ بلاشبہ اس سے فائدہ یہ ہو گا کہ اس طرح کی مصروفیت آدمی کے دل کو اس کی سوچوں، غموں و الی مشغولیت میں اس معاملے سے غافل کر دے گی جس نے اُسے قلق و اضطراب میں مبتلا کر رکھا ہو گا۔ بلکہ عین ممکن ہے کہ آدمی ا س طرح سے اپنے دُکھ اور غم لاحق کرنے والے اسباب کو یکسر بھول ہی جائے۔ اس کا جی خوش ہو جائے اور اس کی خوشی و مسرت دوبالا ہو جائے۔ یہ ذریعہ بھی ایک مومن، مسلمان آدمی اور ایک فاجر، گنہگار شخص کے درمیان مشترک ہوتا ہے۔ (دونوں اس کے ذریعے علاج کر سکتے ہیں) لیکن مومن، مسلمان آدمی اپنے پختہ ایمان، اپنے اخلاص، اس علم کے ذریعے کہ جسے وہ سیکھتا اور دوسروں کو سکھاتا ہے، مصروف ہونے کا مقصد اللہ سے اجر و انعام کے حصول اور نیکی کے عمل سے کہ جسے وہ اللہ کے لیے کرتا ہے… دوسروں سے ممتاز ہوتا ہے۔ اس کا یہ عمل چاہے عبادت والا ہو اور چاہے