کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 25
دوسرا ذریعہ
زبان اور عمل سے مخلوق پر احسان کرنا
2…دُکھوں، غموں اور دل کے قلق و اضطراب کو زائل کرنے والے ذرائع اور وسائل میں سے دوسرا بڑا ذریعہ … زبان، عمل اور خیر کے کاموں سے مخلوق پر بھلائی اور احسان کرنا ہے۔ نیکی کے تمام کاموں میں بھلائی اور خیر ہی خیر ہے۔ ان سب کے ذریعے اللہ تبارک و تعالیٰ نیک آدمی سے بھی غموں، دُکھو ں اور تکالیف کو خاص مقدار کے مطابق دُور فرما دیتے ہیں اور ایک فاجر، گنہگار آدمی سے بھی۔ جب کہ مومن آدمی کے لیے تو نیکی، بھلائی اور خیر کے کاموں، غموں اور دُکھو ں کے مداوا میں سب سے زیادہ اور بڑا ہی مکمل حصہ ہوا کرتا ہے۔ ایمانِ محکم والا مسلمان آدمی اس بات کو خوب پہچانتا، جانتا ہے کہ: اس کی نیکی انتہائی اخلاص اور اپنے رب کریم سے اجر و انعام اور ثواب لینے کے لیے ہی ہوا کرتی ہے۔ چنانچہ اللہ عزوجل اس پر ایسا نیک عمل کرنا آسان فرما دیتے ہیں کہ جو اُسے بھلائی کی اُمید دلاتا ہے اور اس کے اخلاص اور اللہ سے اجر و ثواب کے ارادے کی بنا پر اس سے تکلیف دہ اُمور کو دُور کر دیتا ہے۔ اللہ عزوجل کا ارشادِ گرامی قدرہے: