کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 23
فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَأْلَمُونَ وَتَرْجُونَ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا يَرْجُونَ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيمًا حَكِيمًا﴾(النسائ:۱۰۴) ’’اور کافروں کا پیچھا کرنے میں (یعنی ان سے لڑنے میں) ہمت نہ ہارو۔ (یا نامردی نہ کرو یا اپنے تئیں ذلیل مت بناؤ) اگر تم کو (لڑائی میں) تکلیف پہنچتی ہے تو ان کو بھی تکلیف پہنچتی ہے جیسے تم کو تکلیف پہنچتی ہے اور تم اللہ سے وہ اُمید رکھتے ہو جو کافر نہیں رکھتے۔ اور اللہ تعالیٰ تو جاننے والا حکمت والا ہے۔‘‘ اور پھر ایسے لوگوں کو اللہ رب العالمین کی خاص مدد حاصل ہوتی ہے جو بھیانک قسم کے خوف کو منتشر کر کے رکھ دیتی ہے۔ اللہ عزوجل کا ارشادِ گرامی قدر ہے: الف…﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ إِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصَّابِرِينَ (البقرہ:۱۵۳) ’’مسلمانو! صبر اور نماز سے مدد لو، بے شک اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‘‘ ب… ﴿لَتُبْلَوُنَّ فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا أَذًى كَثِيرًا وَإِنْ تَصْبِرُوا