کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 14
پہلا ذریعہ
ایمان باللہ اور عمل صالح
آئیے! اب ہم دلوں کو اطمینان و سکون پہنچانے اور زندگی کو پر مسرت و شادمان بنانے والے وسائل و ذرائع اور طریقوں کا بالترتیب ذکر کرتے ہیں۔ انہیں یاد کیجیے، یاد رکھیے اور عمل کر کے اپنے دُکھوں کا علاج کیجیے۔
٭… دنیاوی مصائب و آلام سے نجات اور دل کے سکون و اطمینان کو حاصل
کرنے میں مدد گار وسائل و ذرائع میں سب سے بڑا، بنیادی اور خالصتاً اصلی ذریعہ … ایمان باللہ اور عمل صالح ہے۔ چنانچہ اللہ رب العالمین کا ارشادِ گرامی قدر ہے:
﴿مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ (النحل:۹۷)
’’مرد ہو یا عورت جو کوئی ایمان کے ساتھ نیک کام کرے گا، ہم (دنیا میں) اس کی زندگی پاکیزہ زندگی بنا دیںگے اور ان کو (ایسے لوگوںکو) ہم قیامت میں ضرور ان کے بہتر کاموں کا نہایت اچھا بدلہ دیں گے۔‘‘
تو اس آیت عظیمہ میں رب کبریاء نے اس بات کی خبر دیتے ہوئے وعدہ فرمایا ہے کہ: جس آدمی نے بھی ایمان اور عمل صالح کو ایک ساتھ جمع کر لیا، اُسے