کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 135
کا درد اور تھکاوٹ ختم ہوجاتی… یہاں تک کہ ٹوٹی ہوئی ہڈی بھی پلاسٹر اور بینڈیج کے بعد ایک ہفتہ کے اندر اچھی ہونے لگی۔ اس سرعت شفا ء سے ڈاکٹر تعجب میں پڑگئے۔ یہاں تک کہ چند ہی ہفتوں میں وہ اسپتال سے بصحت و عافیت نکل گئی۔
واقعہ نمبر ۳۱:
ایک طالب علم اپنی تعلیم میں متفوق تھا۔ حصول علم میں بڑی کوشش کرتا تھا، مگر تھوڑے دنوں بعد اس سے اعراض کرنے لگا۔ مدرسہ سے لگاتار غائب رہنے لگا اور نفسیاتی و جسمانی کمزوری کا احساس کرنے لگا۔ غمگین رہنے لگا اور اس نے مدرسہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ مگر ایک نیک مدرس نے اس کو دَم کرنے کی نصیحت کی اور کسی رقیہ کرنے والے کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔ لڑکے نے اس کی نصیحت قبول کرلی اور رقیہ اپنایا تو اس کا نشاط اور تازگی لوٹ آئی۔ وہ پہلے کی طرح مدرسہ واپس آگیا۔
وَصَلَّی اللّٰہُ وَسَلَّمَ عَلَی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہِ اَجْمَعِیْنَ