کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 134
لگاتار ایک سال رقیہ کرنے کے بعد اس کی فصاحت اور برجستگی کی پہلے جیسی حالت لوٹ آئی۔
واقعہ نمبر ۲۹:
ایک عورت کو تقریباً آٹھ سال سے دائیں ہاتھ کے پچھلے حصہ میں درد کی شکایت تھی۔ اس دوران کوئی بھی محنت کا کام کرنے پر اسے سخت تکلیف اٹھانی پڑتی۔ وہ بہت سارے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں گئی۔ اور گھریلو علاج بھی کیا۔ مگر اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ شرعی دَم کے علاوہ ہر چیز کے بارے میں اس نے سوچا، مگر جب آخر میں خود سے رقیہ کرنا شروع کیا تو اسے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شفا مل گئی۔
واقعہ نمبر ۳۰:
ایک عورت کا ایکسیڈنٹ ہوگیا جس سے اس کی ہڈی ٹوٹ گئی اور بعض دوسرے زخم اور چوٹ بھی آئی۔ چوں کہ وہ ذکر اور دعا کی پہلے ہی سے حریص تھی اس لیے ایکسیڈنٹ کے وقت جب وہ زمین پر پڑی تھی ٹوٹی ہوئی جگہ پر ہاتھ رکھا اور (بسم اللہ) تین بار پڑھا۔ ’’أَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ َوأُحَاذِرُ‘‘ سات بار کہا۔ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد بھی بذات خود، اس کا شوہر، اور گھر والے باری باری اس پر قرآن پڑھتے رہے۔ ہر دو دن کے بعد اسے نئی بیماری لگ جاتی۔ یا اسی مرض سے کوئی نیا معاملہ پیش آجاتا۔ ان تمام بیماریوں کے باوجود دَم پر مداومت کی وجہ سے اس کی تمام دشواریاں آسان ہوجاتیں۔ اس