کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 133
رات میں اللہ سے دعا کرنے لگی اور ایک معتمد صالح عالمسے تین ماہ تک دَم کرانے لگی۔ اللہ سے گریہ و زاری کرنے لگی۔ جب بھی اللہ کا فرمان ﴿رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنْ لَدُنْکَ ذُرِیَّۃً طَیِّبَۃً﴾تلاوت کرتی، بے انتہا روتی۔ جب اس نے ایسا کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کی امید قائم رکھی۔ اللہ تعالیٰ نے اسے پہلا لڑکا دیا۔ ہم اللہ سے دعاگو ہیں کہ اسے دوسرا اور تیسرا بھی عطا کرے۔ واقعہ نمبر ۲۷: ایک آدمی نے ایک عورت سے شادی کی۔ دونوں سولہ سال تک ایک ساتھ رہے مگر کوئی بچہ نہیں ہوا۔ جب کہ تمام ٹیسٹ اور چیک اپ سے ثابت ہورہا تھا کہ کوئی چیز ولادت کے لیے مانع نہیں۔ مگر یہی اللہ کی مشیت تھی۔ سولہ سال گزر گئے وہ دونوں ڈاکٹروں کے پیچھے علاج کی تلاش میں گھومتے رہے، مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آخر کار شرعی دَم کے ذریعہ علاج کے لیے سوچا۔ دونوں ایک شیخ کے پاس گئے جو قرآن سے علاج کرتے تھے۔ دونوں پر انہوں نے قرآن پڑھا، اس کے دو ماہ بعد بیوی حاملہ ہوئی اور جڑواں بچے (لڑکا، لڑکی) پیدا ہوئے۔ واقعہ نمبر ۲۸: ایک نوجوان کی زبان میں ہکلاہٹ آگئی۔ یہاں تک کہ اس کی یہ حالت اس کے ساتھیوں، دوستوں اور اساتذہ کے سامنے اسے پریشانی میں مبتلا کردیتی۔ قریب تھا کہ وہ تعلیم ہی چھوڑ دے۔ اس ہکلاہٹ کا بہت سے ماہرین سے علاج کرایا مگر کوئی قابل ذکر نتیجہ برآمد نہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے شرعی دَم پر عمل کی توفیق دی۔