کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 132
کرم سے اس کی حالت نارمل ہوگئی، اور اس کا رونا تھم گیا۔ واقعہ نمبر ۲۴: ایک عورت کھانسی میں مبتلا تھی۔ دو ہفتہ یہی صورت حال رہی۔ اچانک اس کے جسم میں سخت کپکپی طاری ہوگئی۔ اسپتال گئی اور اس کا مکمل چیک اپ کیا گیا۔ ڈاکٹر گھبراگئے۔ کیونکہ ایسا کیس پہلی بار ان کے پاس آیا تھا۔ مگر دیکھا کہ چیک اپ کے تمام نتائج درست ہیں۔ ان کی سمجھ میں نہیں آتا تھا کیا کریں؟ اس کے بعد اس کا بھائی ایک صالح عالم کے پاس لے گیا اور اس سے اللہ کے فضل و کرم سے اسے مکمل شفا ء مل گئی۔ واقعہ نمبر ۲۵: ایک آدمی کو سر درد کی شکایت تھی۔ مہینہ میں ایک بار اسے یہ تکلیف ضرور ہوتی تھی۔ جب بھی اسے درد ہوتا تو اسی وقت اسپتال میں بھاگا جاتا۔ تمام ضروری چیک اپ کئے گئے مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا۔ کسی نیک آدمی نے اسے شرعی رقیہ پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ کچھ دنوں تک اس نے دَم کیا یہاں تک کہ اسے فائدہ نظر آنے لگا اور الحمد للہ دھیرے دھیرے بیماری بالکل ختم ہوگئی۔ واقعہ نمبر ۲۶: ایک عورت کو اللہ تعالیٰ نے بیس سال کی محرومی کے بعد بچہ عطا کیا۔ اس بیس سالہ مدت میں وہ برابر ہسپتالوں کا چکر لگاتی رہی۔ ان جگہوں سے تو مایوس ہوگئی مگر اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوئی۔ دعا کے ذریعہ اللہ کی طرف رجوع کیا۔