کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 109
۱…((بِسْمِ اللّٰہِ أَرْقِیْکَ [1]، مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُؤْذِیْکَ، وَمِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَیْنِ حَاسِدٍ، اللّٰہُ یَشْفِیْکَ، بِسْمِ اللّٰہِ أَرْقِیْکَ)) [2] ’’اللہ کے نام سے میں آپ کو رقیہ کرتا ہوں، ہر چیز سے جو آپ کو تکلیف دے۔ ہر نفس کے شر اور حسد کرنے والی نگاہ سے اللہ آپ کو شفا دے۔ اللہ کے نام سے میں آپ کو رقیہ کرتا ہوں۔‘‘ ۲… ((أَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ أَنْ یَشْفِیْکَ)) سات بار۔[3] ’’میں اللہ عظیم، عرش کے مالک سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کو شفا دے۔‘‘ ۳… مریض جسم میں درد کی جگہ پر ہاتھ رکھے اور بسم اللہ تین بار کہے، پھر یہ دعا کہے: ((أَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُوْ أُحَاذِرُ))سات بار۔[4] ’’میں پناہ لیتا ہوں اللہ کے غلبہ اور اس کی قدرت کی ہر اس تکلیف سے جسے میں پاتا ہوں اور اس سے بچنا چاہتا ہوں۔‘‘ ۴… ((أَللّٰھُمَّ رَبَّ النَّاسِ، أَذْھِبِ الْبَأْسَ، وَاشْفِہٖ وَأَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَائَ إِلاَّ شِفَآؤُکَ، شِفَائً لَا یُغَادِرُ سَقَمًا)) [5]
[1] ) قاری اپنا رقیہ کرے تو متکلم کا صیغہ استعمال کرے اور کہے: (أرقي نفسي۔ اللہ یشفیني)۔ [2] ) صحیح مسلم [3] ) ترمذی ، کتاب الطب ۲/۴۱۰, َ: ۵۷۶۶۔ صحیح الجامع ۵/۱۸۰۔ [4] ) مسند احمد و صحیح مسلم؍ حدیث: ۵۷۳۷ [5] ) صحیح بخاری، ح: ۵۷۴۳۔ صحیح مسلم ؍ کتاب السلام؍ حدیث: ۵۷۰۹