کتاب: غم کاعلاج - صفحہ 10
عالم دین علامہ و فضیلۃ الشیخ؍ عبدالرحمن بن ناصر السعدي رحمہ اللہ ہیں کہ جن کا شمار مملکت سعودیہ کے کبار علماء میں ہوتا تھا اور آپ دیگر بہت ساری کتب کے مؤلف و مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ مفسر قرآن بھی تھے۔ ان کا یہ کتابچہ ’’الوسائل المفیدہ للحیاۃ السعیدۃ‘‘ اسی موضوع سے متعلق ہے اور مملکت میں یہ کتابچہ بہت معروف ہے۔’’مکتبہ الفرقان ‘‘ نے چاہا کہ اس کا اُردو میں ترجمہ کروا کر اُردو دان طبقہ کو بھی اس سے مستفید کیا جائے۔ چنانچہ اس کام کے لیے ’’قولِ ثابت اُردو شرح مؤطا امام مالکؒ ‘‘ کے مصنف و شارح و مؤلف کتب ہائے کثیرہ؍ فضیلۃ الأخ؍ابویحییٰ محمد زکریا زاہد حفظہ اللہ کی خدمات حاصل کی گئیں۔چنانچہ مترجم نے اپنی علمی و ادبی صلاحیت کے مطابق اس کتابچہ کے ترجمہ میں جس روانگی کا لحاظ رکھا ہے اس کی چاشنی کو دورانِ مطالعہ آپ ضرور محسوس کریں گے، ان شاء اللہ۔ اگر اس عمل میں کوئی خیر اور بہتری ہے تو یہ خاص اللہ کے فضل سے ہے جب کہ تمام کوتاہیاں ہماری طرف سے ہیں۔ کتابچہ میں غلطیوںکی نشان دہی آپ ضرور کریں تاکہ اُن کی اصلاح ہو سکے۔ اور…اگر کوئی بہتری اور خیر کا پہلو اس تحریر میں پائیں تو بھی اس سے مطلع فرمائیے تاکہ ادارہ کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔جزاکم اللّٰہ خیراً اخوکم في اللّٰہ ابو ساریہ عبدالجلیل مدیر مکتبہ الفرقان … پاکستان