کتاب: فرصت کے لمحات کیسے گزاریں ؟ - صفحہ 59
مومن کا موقف: فرمان الٰہی ہے: ﴿فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ o وَإِلَی رَبِّکَ فَارْغَبْ ﴾ ’’ سوجب آپ فارغ ہوں تو اپنے پروردگار کی عبادت میں محنت کیجئے،اوراپنے رب کی طرف ہی دل لگائیے۔‘‘ امام مجاہد رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں : ’’جب امورِ دنیا کیسے فارغ ہوں تو نماز کے لیے کھڑے ہوجائیے۔‘‘