کتاب: فرصت کے لمحات کیسے گزاریں ؟ - صفحہ 20
رَّحْمَتِہٖ جَعَلَ لَکُمُ الَّیْلَ وَ النَّہَارَ لِتَسْکُنُوْا فِیْہِ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِہٖ وَ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ﴾ (القصص: ۷۱ -۷۳ ) ’’ فرما دیجئے : بھلا دیکھو تو ، اگر اللہ تم پر قیامت تک ہمیشہ رات (کی تاریکی) کیے رہے تواللہ تعالیٰ کے سوا کون معبود ہے جو تمہیں روشنی لا دے۔ کیا تم سنتے نہیں ہو ؟ فرما دیجئے: بھلا دیکھو تو، اگر اللہ تم پر قیامت تک ہمیشہ دن ہی چڑھائے رکھے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمہیں رات لا دے جس میں تم آرام کرو ، توکیا تم دیکھتے نہیں ، اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لیے رات اور دن بنائے تاکہ تم اس (رات ) میں آرام کرو اور (دن میں ) اس کا فضل تلاش کرو اور تا کہ تم شکر کرو ۔‘‘ شادی بیاہ کی پارٹیاں اور فخر و مباہات کے مظاہرے: ان چھٹیوں میں جن بری عادات و اطوار کو اپنایا جاتا ہے جن کی طرف بکثرت لوگ خصوصاً عورتیں کھچی چلی جاتی ہیں وہ شادی بیاہ کی بڑی بڑی پارٹیاں ہیں ۔اور آپ کیا جانیں کہ وہ پارٹیاں کیا ہیں جس میں مال و اولاد دولت اور طاقت و قوت کے مظاہرے کیے جاتے ہیں ۔ لمبی چوڑی تیاریاں ہوتی ہیں اور ان پارٹیوں کے لوازمات کی ہر چیز مہیا کرنے کی سر توڑ کوششیں ہوتی ہیں ، جن پر اللہ کا رحم وکرم ہے انہیں چھوڑ کر اکثر پارٹیوں میں فضول خرچیوں پر بے دریغ پیسہ بہایا جاتاہے ۔ پارٹیوں کی جگہوں اور میرج ہالوں کے بے پناہ کرایوں پر فضول دولت خرچ کی جاتی ہے۔ اور پھر پارٹی کو ممتاز مقام دینے کے لیے طرح طرح کی فضول خرچیاں ہوتی ہیں ۔ وقت بے وقت ، موقع وبے موقع مارکیٹنگ و خریداری اور ساتھ ہی بے حجابی و بے پردگی کے مظاہرے ، یہ سب کچھ ان پارٹیوں سے پہلے ہوتاہے ، پارٹیوں میں لباس و پوشاک پر فخرو مباہات ، کھانے پینے کی ڈشوں کی زیادتی پر لن ترانیاں اور حق مہر کی آسمان سے باتیں کرتی مقدار ؛جو اکثر لوگوں کو زندگی میں ایک دوسرے کے مقابلے پر لا کھڑا