کتاب: فرصت کے لمحات کیسے گزاریں ؟ - صفحہ 13
لمحاتِ عبرت
وصیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم :
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’دنیا میں ایسے ہوجاؤ جیسے کوئی اجنبی راہ گزر۔‘‘
فرمانِ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ :
’’ تم صبح و شام اپنی اس ’’ اجل‘‘ کی جانب محو ِسفر ہو جس کا علم تم سے پوشیدہ رکھا گیا ہے ۔اگر ہوسکے کہ تمہارا یہ وقت نیک اعمال سے خالی نہ گزرے تو ایسا ضرور کر گزرو۔‘‘
سال نو کا استقبال:
ہاں !مے و جام ،بے حیائی وحرام کی محفلیں سجانے کی بجائے نئے سال کا استقبال کریں :
۱۔ سچی اور مخلصانہ توبہ کے ساتھ
۲۔ اطاعت الٰہی پر کمر بستگی کے ساتھ
۳۔ حرام و برے کام چھوڑکر
۴۔ لوگوں کے حقوق انہیں لوٹا کر
۵۔ صالحین و علما کی صحبت میں
۷۔ بری صحبت ترک کرکے