کتاب: فرصت کے لمحات کیسے گزاریں ؟ - صفحہ 12
میں اس کتاب کے پڑھنے والوں سے گزارش کروں گا کہ مہینہ بھر میں اس پر ایک نظر ڈال لیا کریں ۔ اور جوکچھ آپ کی اصلاح کے لیے نسخے اس میں تجویز کیے گئے ہیں اگران سب پر عمل ممکن نہیں تو پھر بھی ان میں سے کچھ عناصر پر ضرور عمل کریں ۔ اصل میں یہی آپ کا وہ سیونگ اکاؤنٹ ہے جو کہ مستقبل میں آپ کو کام آئے گا۔ کتاب صرف پڑھنے بکنے کی اور غرض سے نہیں لکھی گئی بلکہ اس میں عمل کی دعوت کے ساتھ آپ کی ہمت کو بڑھانے اور چھپی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ لہٰذا اس کے لیے کچھ نہ کچھ ہمیں ضرور کرنا چاہیے ۔ سنتوں پرعمل کرنا ؛ اور اپنے وقت کو کار گربنانا بہت بڑی کامیابی ہے۔
انسان جتنی بھی کوششیں کرلے ، پھر بھی وہ انسان ہی رہتا ہے ؛ اس سے کمی و کوتاہی کا ہوجانا یقینی بات ہے ۔ اگر کسی بھائی کواس کتاب میں کوئی غلطی ملے تو وہ اس کی اطلاع دینے میں بخل سے کام نہ لے ؛ اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے پاس ہے ۔
آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ:میرے اساتذہ و والدین؛ یہ جن لوگوں کا صدقہ جاریہ ہے ،انہیں اس کے اجر سے مالا مال فرمائے اور ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اوران میں سے جو بقیدحیات ہیں ، ان کے نیک و صالح اعمال میں برکت عطا فرمائے ، اور ہم سب کے گناہ معاف فرمائے ۔ میری تالیفات کو ہم سب کے میزان حسنات میں ڈال دے۔
ان لوگوں سے مراد میرے والدین، اساتذہ، اور وہ دوست واحباب اورمکاتب کے نگران اور ذمہ داران ہیں جن کی تربیت،تعاون اور دلچسپی سے یہ کام ممکن ہوا۔
اللہ تعالیٰ ہماری اس کوشش کواپنی بارگاہ میں قبول ومنظور فرمائے، اور ہماری کمی کوتاہیوں کو معاف فرمائے ۔بیشک وہی بخشنے والا مہربان اس پر قادر مطلق ہے ۔
دعاؤں کا طالب
پیرزداہ شفیق الرحمن بن انیس الرحمن الدراوی