کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد4) - صفحہ 26
۸۔مولانا محمد کنگن پوری۹۔مولانا ڈاکٹر مجیب الرحمن،حال مقیم امریکہ
مدینہ میں شیوخ عظام:
۱۰۔محدث العصر فضیلۃ الشیخ علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ
۱۱۔سماحۃ الشیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ رئیس القضاۃ و مفتی عام(سابق)
۱۲۔سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز مفتی عام مملکت سعودی عرب
۱۳۔فضیلۃ الشیخ عبدالمحسن بن حمد العباد البدر (رئیس سابق جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ و حال مدرس مسجد نبوی شریف)
۱۴۔فضیلۃ الشیخ علامہ فقیہ محمد امین شنقیطی مؤلف تفسیر اضواء البیان
۱۵۔فضیلۃ الشیخ دکتور تقی الدین ہلالی مراکشی
۱۶۔فضیلۃ الشیخ علامہ حماد بن محمد انصاری
۱۷۔فضیلۃ الشیخ عبدالقادر شیبۃ الحمد، سابق مدس مسجدنبوی
۱۸۔فضیلۃ الشیخ عطیہ محمد سالم۔ مدرس مسجد نبوی و قاضی سابق محکمہ شرعیہ مدینہ منورہ
۱۹۔فضیلۃ الشیخ محمد بن محمد المختار شنقیطی، مدرس مسجد نبوی شریف
۲۰۔فضیلۃ الشیخ ابوبکر جابر الجزائری مدرس مسجد نبوی
۲۱۔فضیلۃ الشیخ عبد الغفار حسن مدرس جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ
۲۲۔فضیلۃ الشیخ دکتور محمد امان جامی
اسی طرح ’ریاض‘‘ میں مفتی عام محمد بن ابراہیم آل الشیخ کے علمی دروس سے مستفید ہوئے اور مکہ مکرمہ میں شیخ عبد الحق الھاشمی سے علمی استفادہ کیا۔ جو اللہ تعالیٰ سے مل چکے اللہ تعالیٰ ان پر رحمتوں کا نزول فرمائے اور جو ابھی زندہ ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ایمان اور تندرستی و برکت والی زندگی سے نوازے۔ آمین
تلامذہ:
آپ کے ہزاروں شاگرد دنیا کے اطراف میں پھیلے ہوئے اسلامی پرچم لہرا رہے ہیں۔ ان میں سے چند ایک کا تذکرہ درج ذیل ہے:
۱۔فضیلۃ الشیخ حافظ محمد شریف (رئیس مرکز التربیۃ الاسلامیہ فیصل آباد)
۲۔فضیلۃ الشیخ القاری المقری محمد ابراہیم میر محمدی (سابق پرنسپل کلیۃ القرآن جامعہ لاہور الاسلامیہ و حال پرنسپل کلیۃ القرآن