کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد3) - صفحہ 64
شيبة کی ایک روایت اور سنن ابو داؤد کی ایک روایت میں کیا گیا۔ ان کی تفصیل بہ وقت ضرورت پیش کی جا سکتی ہے۔
حتی کہ تقلیدی جمود کا یہ نقشہ بھی سامنے آیا کہ اثباتِ تقلید کے جوش میں قرآن مجید کی ایک آیت میں {وَ اِلٰی اُولِی الأَمْرِ مِنْکُمْ} کا اضافہ کردیا گیا۔ اسے کتابت کی غلطی اس لیے نہیں سمجھا جا سکتا کہ استدلال کی ساری بنیاد ہی اس اضافی ٹکڑے پر ہے۔
ایک اور صاحب نے قرآن مجید کی ایک آیت میں لفظی و معنوی تصرف کرکے عدم رفع الیدین کو ’’ثابت‘‘ کردکھایا ہے۔ (ملاحظہ ہو ’’تحقیق مسئلہ رفع الیدین ، از ابو معاویہ صفدر جالندھری، ابوحنیفہ اکیڈمی، فقیر والی ، ضلع بہاول نگر ،تاریخِ اشاعت درج نہیں
آج اُس فقہی توسُّع کی ضرورت ہے جس کی بعض مثالیں مولانا عبدالحئی لکھنوی وغیرہ کے طرزِ عمل میں ملتی ہیں، جس میں نصوصِ شریعت کی بالادستی قائم رہتی ہے، نہ کہ اس فقہی جمود کی جس کی کچھ مثالیں عرض کی گئی ہیں جس کے عدم جواز میں کوئی اختلاف نہیں، بلکہ ان کی اپنی صراحت کے مطابق اس میں کفر تک کا اندیشہ پایا جاتاہے۔ علمائے اسلام اور مفتیانِ دین ِ متین کو کون سی راہ اختیار کرنی چاہیے یا ان کامنصب ِ عظیم کس راہ کو اپنانے کا تقاضا کرتا ہے؟ اس کی وضاحت یا فیصلہ کوئی مشکل امر نہیں۔
(فَاَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ اَحَقُّ بِالْاَمْنِ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ) (الانعام:6/81)
”دونوں فریقوں میں سے کون امن و سلامتی کا زیادہ مستحق ہے، اگر تم علم رکھتے ہو؟۔‘‘
امن و سلامتی کی راہ وہی ہے جس کی نشاندہی ہم نے بالکل آغاز میں کی تھی جو امت مسلمہ کی وحدت کی ضامن بھی ہے اور فقہی اختلافات و حزبی تعصبات کے خاتمے یا کم از کم اس کی شدت کو کم کرنے کا واحد ذریعہ بھی۔اور یہ محدثین کی راہ ہے، کسی ذہنی تحفظ کے بغیر عمل بالحدیث کی راہ ہے، فقہی جمود کے بجائے فقہی توسُّع کی راہ ہے اور ہر صورت میں نصوصِ شریعت کی برتری کو ماننے اور قائم رکھنے کی راہ ہے اور اس کے خطوط حسب ذیل ہیں:
محدثین کا مسلک و منہج:
۱۔ پہلا وصف: حدیث کی صحت و ضعف کی تحقیق میں سند کو بنیادی اہمیت حاصل ہے:
(لَو لَا الاِسْنَادُ لَقَالَ مَنْ شَائَ مَا شَائَ ‘)
”سند کو تسلیم نہ کیا جائے تو پھر ہر شخص جو چاہے ، کہہ سکتا ہے۔‘‘
سند ہی غیر صحیح روایات کو جانچنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اس بنیاد سے روایات صحیح قرار دینے کے تمام چور