کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد3) - صفحہ 611
دواخانہ نام ہونا چاہیے۔ سلفی شفاخانہ کہنے میں شرک ہے۔ اور سلفی دواخانہ کہنا درست ہے۔ (الماس الماٹری کوٹ غلام محمد میر پوری خاص سندھ) جواب۔ واقعی اصل یہی ہے کہ مطب کا نام سلفی دواخانہ ہونا چاہیے۔ ہاں البتہ اگر بطورِ تفاؤل اس کا نام سلفی شفاخانہ رکھ لیا جائے تو جواز کا پہلو موجود ہے۔ کیونکہ ایک مومن مسلمان کا اعتقاد قطعاً یہ نہیں ہوتا کہ مقامِ ہذا بذاتِہٖ شفاء میں موثر ہے۔ بلکہ اس کا سراسر یہ عقیدہ ہوتاہے کہ شفاء من جانب اللہ ہے۔ اس بناء پر عام مطبوں کے اوپر آویزاں ہوتا ہے۔ ھو الشافی اور بعض مقامات پر یہ آیت بھی لکھی ہوتی ہے: {وَاِِذَا مَرِضْتُ فَہُوَ یَشْفِیْنِ} (الشعراء:80) بہر صورت احتیاطی پہلو یہی ہے کہ اس لفظ کو ترک کردیا جائے کیونکہ امام الحنفاء ابراہیم علیہ السلام نے شفاء کی نسبت کلیۃً اللہ عزوجل کی طرف کی ہے۔ لیکن آیت ہذا میں بیماری کی نسبت انھوں نے اپنی طرف کردی۔ حالانکہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تو یہ صرف ادب کی بناء پر ہے۔ ورنہ بلاشبہ بیماری بھی اللہ کی طرف سے نازل ہوتی ہے۔ اسی طرح قرآن مجید میں جنات کا قول ہے: (اَشَرٌّ اُرِیْدَ بِمَنْ فِی الْاَرْضِ اَمْ اَرَادَ بِہِمْ رَبُّہُمْ رَشَدًا ) (الجن:10) آیت ہذا میں ارادہ شر کی نسبت مجہول ہے جب کہ اراد خیر کی نسبت بصیغہ معروف ذکر ہوئی ہے۔ یہ بھی محض ادب کے پیش نظر ہے۔ [1] گائے کے بچوں کے سینگوں کو آگ لگانا سوال۔ بعض لوگ گائے کے بچوں کے سینگ جب کہ اگنے شروع ہوتے ہیں اسی وقت ہی سینگ جلا دیتے ہیں جس سے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ گائے کے سینگ اسی وقت ختم ہوجاتے ہیں دوبارہ بڑھتے نہیں۔ اسی طرح ایسا جانور گھونا یعنی بے سینگ معلوم ہوتا ہے کیا ایسے جانور کی قربانی جائز ہے۔ (سائل) (22جون 2007ء) جواب۔ مندرجہ بالا عمل شیطانی عمل ہے: {فَلْیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰہِ} کے زمرہ میں داخل ہے ایسے جانور کی قربانی نہیں کرنی چاہیے۔ منصوبہ بندی کی شرعی حیثیت بچوں میں وقفہ کے لیے مصنوعی طریقہ اختیار کرنا سوال۔ عمرو کی بیوی کے ہاں جب بھی بچہ پیدا ہوتا ہے آپریشن کے ساتھ ہوتا ہے۔ گزشتہ 30یا 22ماہ کے عرصہ میں اس