کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد3) - صفحہ 606
لہٰذا اس کی حفاظت بذمہ انسان ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: (وَ لَا تَقْتُلُوْٓا اَنْفُسَکُمْ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُمْ رَحِیْمًا ) (اٰل عمرٰن : 29) ”اور اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو کچھ شک نہیں کہ اللہ تم پرمہربان ہے۔‘‘ ذمہ داران سے مطالبات تسلیم کرانے کی بیسیوں شکلیں ہیں۔ کسی بھی مباح شکل کو بطورِتدبیر اختیار کیا جا سکتا ہے۔ بِیَدِہِ الْخَیْر اِنَّہٗ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر علماء پر ضروری ہے کہ منکر کا انکار کریں تاکہ فعل تقصیر سے بری الذمہ قرار پائیں۔ واللہ ولی التوفیق۔ اور مرتکب کی شرعی سزا صرف تائب ہونا ہے۔ (اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَا ذَنْبَ لَہٗ )[1] مروّجہ ہڑتال اور احتجاج کا شرعی حکم سوال۔ گزارش ہے کہ مُروّجہ ہڑتال، احتجاجاً کاروبار اور تجارتی مراکز بند رکھنا، جلوس نکالنا، سڑکوں پر پتلے اورٹائر جلانے کی کتاب و سنت کی روشنی میں کیا حیثیت ہے؟ بعض علماء اس مذکورہ احتجاج کو صحیح اور جائز کہتے ہیں۔ دلیل کے طور پر بیعتِ رضوان کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا احتجاج قرار دیتے ہیں۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ (سائل: محمد حسین۔ بیگم کوٹ) (9 جون 1995ء) جواب۔ مروّجہ نظامِ حکومت چونکہ استعماری قوتوں کی پیدوار ہے۔ اس کے کارہائے نمایاں میں سے یہ ہے کہ مطالبات تسلیم کرانے کے لیے درج بالا چیزیں ضروری اجزاء کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اس کے بغیر ان کے زعم کے مطابق نعرۂ جمہوریت نامکمل اور ناتمام ہے۔ اس کے برعکس اسلام ایسی لاقانونیت کا قطعاً حامی نہیں۔اس کی سنہری تعلیمات میں سے ہے: ( لَا تَظْلِمُوْنَ وَ لَا تُظْلَمُوْنَ ) (البقرۃ:279) ”یعنی تم کسی کو نقصان نہ دو۔ اور نہ دوسرا کوئی تم کو نقصان پہنچائے۔‘‘ مقصد یہ ہے کہ پیمانۂ عدل و انصاف تھامے رکھو۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ( اِعْدِلُوْا ہُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰی ) (المائدۃ:8) ”انصاف کیا کرو کہ یہی پرہیز گاری کی بات ہے۔‘‘ ظاہر ہے جہاں عدل کا ترازو قائم ہوگا وہاں ایسے احتجاجات اور واویلے کی نوبت نہیں آئے گی بلکہ حکمران یتیموں ،بیواؤں اور بے بس مظلوموں کے پہلو میں کھڑے اور ان کے دروازوں پر دستک دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یقین نہ
[1] ۔ صحیح مسلم،بَابُ بَیَانِ غِلَظِ تَحْرِیمِ النَّمِیمَۃِ،رقم: 105 ، بحوالہ تفسیر قرطبی:18/232 [2] ۔ منہاج المسلم،ص:167 [3] ۔ المفردات ، کتاب البائ،ص:866 [4] ۔سنن أبی داؤد،بَابُ الدُّعَاء ِ،رقم:1497