کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد3) - صفحہ 597
ہے اس میں شیطانی حصہ نہ بنانا۔‘‘ کیا دادا کو ابّا کہہ سکتے ہیں ، یا نہیں؟ سوال۔ کیا دادا کو ابّا کہہ سکتے ہیں ، یا نہیں؟ (ابو حنظلہ محمد محمود علوی،ضلع اوکاڑہ) (13 جون 1998ء) جواب۔ دادا کو ابّا کہا جا سکتا ہے۔ قرآن میں ہے: (وَ اتَّبَعْتُ مِلَّۃَ اٰبَآئِ یْٓ اِبْرٰہِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ ) (یوسف:38) ”حضرت یوسف علیہ السلام نے فرمایا اور اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کے مذہب پر چلتا ہوں۔‘‘ آیت ہذا میں باپ کے علاوہ دادے اور پڑدادے پر اب کا اطلاق ہوا ہے۔ ہر کام کے شروع میں پوری تسمیہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں یا صرف بسم اللہ؟ سوال۔ کچھ حضرات کہتے ہیں کہ ہر کام کے شروع میں پوری تسمیہ کی بجائے صرف ’’بسم اللہ‘‘ پڑھنا چاہیے۔ مثلاً کھانے کے شروع میں اور وضوء کے شروع کرنے سے پہلے صرف لفظ’’بسم اللہ‘‘ پڑھنا چاہیے۔ بلکہ بعض کا کہنا ہے کہ وضوء شروع کرتے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا بدعت ہے ۔ آپ سے اس مسئلے کی وضاحت کی درخواست ہے کہ کھانا شروع کرتے وقت یا خط کے آغاز پر یا وضوء کے شروع وغیرہ میں کون سے الفاظ پڑھنا درست ہے؟ (سائل) (25جنوری 2002ء) جواب۔اکثر اعمال کے شروع میں صرف’’بسم اللہ‘‘ پڑھنی چاہیے، تلاوتِ قرآن کے دوران ’’سورۂ توبہ‘‘ کے علاوہ ہر سورت کے شروع میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنی چاہیے۔ اسی طرح رسائل و مکتوبات اور علم کی کتابوں کے شروع میں بھی پوری بسم اللہ پڑھنی چاہیے۔ جس طرح کہ ’’صحیح البخاری‘‘ کے اوائل میں قصۂ ہرقل میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مکتوب گرامی میں واضح ہے۔ بعد میں خلفائے راشدین کا عمل بھی اسی طرح رہا۔ ملاحظہ ہو: مجموعۃ الوثائق السیاسیۃ (ڈاکٹر حمید اللہ) اس طرح حضرت سلیمان علیہ السلام نے بھی بلقیس کی طرف اپنی چٹھی میں پوری ’’بسم اللہ ‘‘ لکھی تھی۔( سورۃ النمل:29،30) بسم اللہ کی جگہ 786لکھنا سوال۔ کیا بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنے یا پڑھنے کی جگہ جو 786 لکھتے ہیں، اس کا اجر و ثواب ملتا ہے ؟ یہ بدعت کہاں سے ایجاد ہوئی؟ میں نے کچھ بھائیوں سے سوال کیا ہے تو کہتے ہیں کہ یہ صر ف بے ادبی سے بچنے کے لیے لکھتے ہیں؟ (آفتاب احمد خاں عباسی۔ ابو ظہبی) (8 جنوری 1999ء) جواب۔ بسم اللہ کی جگہ 786 لکھنے سے اجر و ثواب نہیں ملتا کیونکہ یہ منزّل من اللہ قرآن نہیں ہے۔ یہ بدعت علم الاعداد
[1] ۔ صحیح البخاری، باب السَّفَرِ بِالْمَصَاحِفِ إِلَی أَرْضِ الْعَدُوِّ۔رقم:2990