کتاب: فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ(جلد3) - صفحہ 592
جواب۔ غیر مسلم کے لیے تکلیف کی حالت میں رحم و صحت کی دعا ہو سکتی ہے بشرطیکہ ساتھ ہدایت کی بھی دعا کرے۔ نرم دل غیر مسلموں کے سلام کا جواب دینا سوال۔ کیا یہ درست ہے کہ جو غیر مسلم مسلمانوں سے دشمنی نہ رکھتے ہوں ان کے سلام کے جواب میں(وَعَلَیْکُمُ السَّلَام) کہہ سکتے ہیں؟ (ام کلثوم۔ لاہوتی) (16۔ اگست 2002ء) جواب۔ نہیں، غیر مسلم کے لیے سلام کے ساتھ ساتھ ہدایت کی دعا کرنی چاہیے۔ (سَلَامٌ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدٰی)جس طرح کہ قصۂ ہرقل میں ہے۔ کیا اسلامی حکومت میں دیگر مذاہب اپنی تبلیغ کرسکتے ہیں؟ سوال۔ میں ایک P.C.Oپر کام کرتا ہوں لیکن گرمی کی شدت کی وجہ سے ڈاکٹر نے دکان پر بیٹھنے سے منع کیا ہوا ہے کیونکہ مجھے گردوں کی تکلیف ہے لہٰذا دکان پر میرے ساتھ ایک عیسائی عورت جس کی عمر غالباً 50 سال ہے کام کرتی ہے۔ صبح نو بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک وہی ڈیوٹی دیتی ہے ، اس نے دکان پر اپنے مذہب کے مطابق دو اسٹیکر لگائے ہوئے ہیں۔ (1) یہواہ لیری سب کچھ مہیا کرتا ہے۔ (2) With Jessus All Thing are Possible میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ یہواہ لیری عبرانی لفظ ہے۔ اور اس کا مطلب’’اللہ‘‘ ہے بائبل کی ایک آیت ہے۔ اس لیے میں خاموش رہا ویسے بھی اس آبادی میں 95 فیصد آبادی عیسائیوں کی ہے۔ میری عقل کے مطابق ہمارا مذہب نفرت کی اجازت نہیں دیتا۔ میرا اپنا مذہب ہے، اس کا اپنا مذہب ہے، میں اسی جگہ قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہوں ، نماز پڑھتا ہوں ، وہ بائبل پڑھتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہمیں کسی پر پابندی نہیں لگانی چاہیے لیکن میرا ایک بہت پرانا مخلص ساتھی مجھ سے اس بات پر ناراض ہو گیا ہے حالانکہ دین کا اس کے پاس بہت زیادہ علم ہے، اس کا مطالبہ یہ ہے کہ اس کے اسٹیکر اتار دو،ورنہ میں اتار دیتا ہوں۔ میں نے اس کو بڑے پیار سے سمجھایا کہ نفرت نہ پھیلاؤ، پیار محبت سے تو بات کی جا سکتی ہے ، کسی پر اپنا مسلک ٹھونسا نہیں جا سکتا، لیکن اس نے رواداری کی بجائے تنگ نظری کا مظاہرہ کیا اور مجھ سے ناراض ہو گیا۔ مجھے اپنے دوست کے ناراض ہونے کا بہت دکھ ہے بلکہ میں اس دن سے بیمار ہوں۔ براہِ مہربانی دینی نقطۂ نظر سے اس کا جواب دیں تاکہ مجھے سکون ہو۔(صفدر) (12۔ اکتوبر 2001ء) جواب۔ مسلمان معاشرے میں عیسائی اور دوسرے لوگ اپنے عقیدے اور مذہب کے مطابق عبادت کر سکتے ہیں۔ نجران کے عیسائیوں نے سن نو ہجری میں اپنے عقیدے کے مطابق مسجد نبوی میں عبادت کی تھی، لیکن اسلام انھیں اپنے غلط
[1] ۔ صحیح البخاری،بَابٌ: لاَ وَصِیَّۃَ لِوَارِثٍ،رقم:2747